کراچی میں تیز آندھی، راشد منہاس روڈ پر دیوہیکل بل بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں تیز آندھی، راشد منہاس روڈ پر دیوہیکل بل بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی
کراچی میں تیز آندھی، راشد منہاس روڈ پر دیوہیکل بل بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی

کراچی : سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کے تحت لگایا گیا دیوہیکل بل بورڈ آندھی کے باعث شہری پر گر گیا۔ شہری ارشد علی بل بورڈ گرنے سے زخمی ہوگیا۔

ضلع وسطی کے علاقے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ کے قریب واقع شاپنگ مال کا دیوہیکل بل بورڈ شہر میں طوفانی ہواؤں کے باعث شہری پر گر گیا۔ ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ گرنے سے زخمی ہونے والے ارشد علی کی کمر میں چوٹ آئی ہے جسے طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر قاونی طور پر آہنی ڈھانچے پر نصب بل بورڈز سپریم کے واضح احکامات کے باوجود بلدیہ وسطی کے محکمہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کی رشوت خوری کا شاخسانہ ہیں۔ آہنی ڈھانچوں پر نصب ان اشتہاری مٹیریل کو ہٹانے کے لئے وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی بھی فوری ہٹانے کے احکامات گزشتہ سال جاری کیے تھے۔

تاہم بلدیہ وسطی کے شعبہ اشتہارات کے افسران نے سپریم کورٹ ، وزیر اعلئ سندھ ، وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کے احکامات کو نظر انداز کر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سریے کی قیمت بڑھنے سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو نقصان پہنچے گا، چیئرمین آباد

Related Posts