پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، اوگرا نے سمری تیار کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے جس کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 25 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کردی گئی۔

اوگرا کی تیار کردہ سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیرِ اعظم دیں گے۔

وزیرِ اعظم کی طرف سے منظوری کی صورت میں قیمتوں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔ رواں برس فروری میں پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ 15 اپریل کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، وزیرخزانہ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول 1 روپے 79پیسے فی لٹرسستا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Related Posts