کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کی روک تھام کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کی روک تھام کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کی روک تھام کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کے مختلف بلاکس میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج سے 30 مئی تک نافذ رہے گا۔ گلبرگ ٹاؤن میں بلاک 2 سے 4، 6 سے 8، 12 سے 18، 20 اور 22 میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

لیاقت آباد ٹاؤن میں گلبہار، جہانگیر آباد، فردوس کالونی، بی ایریا، سی ایریا، گولیمار 1، لیاقت آباد نمبر10، ناظم آباد نمبر 1 سے 4 اور کمرشل ایریا، نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں پاپوش نگر، اورنگ آباد اور بلاک 15، اے سے ڈی، ایف سے کے، این، ایل اور پی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

شادمان ٹاؤن، بفر زون، اے 15 اور اے 16 میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ نارتھ کراچی ٹاؤن میں سیکٹر 7 ڈی، سیکٹر 10 اور 11، اے، بی سی، ای، ایل، ڈی، سیکٹر ایم، ایل، 5 اور سیکٹر 4 میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔

اسی طرح سیکٹر اے 5، سیکٹر بی 5 میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جہاں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، 74مزید شہری جاں بحق

Related Posts