شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif’s name not yet placed on ECL: Sheikh Rashid

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کا نام ابھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ڈالا گیا۔

ہفتے کے روز ایک اہم ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت کو ابھی تک سمری موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جاسکا۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا شہباز شریف کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی خبریں چلا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کا نام ابھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں 14 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں جبکہ شریف خاندان کے 5 افراد پہلے ہی مفرور ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف خود نوازشریف کے ضامن ہیں جو ملک سے فرار ہیں۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف کی بیرون ملک روانگی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل سے مشروط

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو کی سفارش پر مسلم لیگ (ن) کے صدر واپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری ایک سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔

Related Posts