پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کاروں کے پینل چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کاروں کے پینل چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کاروں کے پینل چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :  پولیس اور رینجرز نے عید کے روز قیمتی جاپانی کاروں کے پینل اور سائیڈ کے شیشے چوری کرنے والے منظم گروہ کے دو افغانی کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منظم جرائم پیشہ گروہ کے دو انتہائی مطلوب افغانی کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق مخصوص علاقے کو گھیرے میں لے کر جھاڑیوں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا دو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان کا تعلق کاروں کے پینل چرانے والے گروہ سے ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کا 12 رکنی گینگ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شیر محمد اور جنت خان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین مخلتف مہنگی کاروں کے پینل اور اور اے سی سسٹم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم سے  2 پستول بمع راٶنڈ اور 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان 100 سے زائد کاروں کے پینل اور شیشے چرا چکے ہیں۔ چوری شدہ پارٹس شیرشاہ، کیماڑی اور سہراب گوٹھ میں فروخت کرتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارواٸی عمل میں لاٸی گٸی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی ہے

Related Posts