برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا، کرسچن ٹرنر
انگینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا، کرسچن ٹرنر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچن ٹرنر نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے پاکستانی عوام کو کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔ 

ساتھ میں انھوں اپنے عقب میں نظر آنے والے مارگلہ پہاڑوں سے متعلق کہا کہ خوبصورت مارگلہ پہاڑوں کو صاف رکھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل برطانوی ہائی کمشنر نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر مارننگ واک کے دوران کوڑا جمع کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ۔

ان کی ٹائم لائن پر نظر ڈالیں تو احساس ہوتا ہے کہ انھوں نے ایسا پہلی بار نہیں کیا۔ تیس اپریل کو بھی اسی طرح انھوں نے مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرے کے دو بڑے بیگ جمع کیے تھے، اور ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ’خوبصورت اسلام آباد کو صاف رکھیں۔‘

یہ بھی پڑھیں : انٹرا پارٹی انتخابات میں تاخیر، الیکشن  کمیشن کا بی اے پی کا انتخابی نشان معطل کرنے پر غور

Related Posts