عیدالفطرکا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ruet-e-Hilal committee to sight Shawwal moon today

اسلام آباد :شوال 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چیئرمین مولانا عبد الخیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے،زونل کمیٹیاں اپنے اپنے شہروں میں اجلاس منعقد کریں گی جبکہ مرکزی کمیٹی ملک بھر سے شواہد اکٹھا کرے گی۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں عید کے اعلان کے بعد رویت ہلال کمیٹی کیخلاف مقدمہ درج

محکمہ موسمیات پاکستان نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 12 مئی کی شام نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ عیدالفطر کے موقع پر ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔

اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔ اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔

Related Posts