پاکستان نے زمبابوے کو اننگ اور 147 رنز سے ہراکرسیریز جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan beat Zimbabwe by an innings and 147 runs

ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 147 رنز سے باآسانی شکست دیکر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں 510 رنز پر ختم کردی تھی جبکہ پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے ، پاکستان کی اننگ کے دوران اوپنرعابد علی 215 اور اظہر علی 126 رنز بناکر نمایاں  رہے جبکہ نعمان علی نے بھی 97 رنز کی ذمہ داران اننگ کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے عمران بٹ دو، بابراعظم 2، فواد عالم 5، ساجد علی 20 ، محمد رضوان 21 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر شعیب ملک کی نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم پہلی اننگ میں 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ، پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 5، ساجد خان 2، شاہین آفریدی ایک اورتابش خان ایک وکٹ  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

زمبابوے کی ٹیم دوسی اننگ میں بھی قابل ذکرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اورپوری ٹیم 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی طرف سے دوسری اننگ میں شاہین آفریدی اور نعمان علی نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کی۔

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے میچ میں بھی اننگ کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

Related Posts