ہالی ووڈ کی تاریخ ساز فلم جوکر کے سیکوئل پر کام شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Joaquin Phoenix’s starrer ‘Joker’ sequel reportedly still in the works

ہالی ووڈ کی تاریخ ساز فلم جوکر کے سیکوئل پر کام شروع ہوگیا ہے،جوکر بنیادی طورپر ایک ڈراما فلم ہے جس میں اسپیشل ایفیکٹس اور ایکشن کی بجائے کرداروں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جوکر نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کما کر نئی تاریخ رقم کردی تھی کیونکہ یہ پہلی آر ریٹیڈ فلم ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

ہولی وڈ اسٹوڈیو وارنر برادرز نے معروف سپرہیرو بیٹ مین کے روایتی حریف جوکر کی زندگی پر مبنی اس فلم کو اکتوبر میں ریلیز کیا تھا اور اب اس نے لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں ایک ارب ڈالرز کمالیے ہیں، جبکہ ابھی تک اسے چین میں ریلیز بھی نہیں کیا گیا، جہاں یہ اگلے سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

آر ریٹیڈ ایسی فلموں کو کہا جاتا ہے جن میں تشدد یا بالغوں کا مواد زیادہ ہوتا ہے اور امریکا میں آر ریٹڈ فلموں کو 17 سال سے کم عمر افراد والدین یا بالغ سرپرست کے بغیر نہیں دیکھ سکتے،آسان الفاظ میں آر ریٹڈ فلمیں ایسی ہیں جو بنیادی طور پر بالغ افراد کے لیے مخصوص سمجھی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکار نعمان اعجاز عوام کو مسکرانے پر مجبور کرنے کیلئے جوکر بن گئے

جواکوائین فیونکس نے جوکر کا مرکزی ادا کیا ہے جو ایک ذہنی طور پر بیمار تنہا شخص ہیں جو تشدد کے ذریعے شہرت حاصل کرتا ہے اور ناقدین نے اسے سراہا بھی تھا مگر امریکا میں اس فلم کی ریلیز کے موقع پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس سے لوگوں میں تشدد کے رجحان میں اضافہ ہوسکتا ہے اور پرتشدد واقعات پیش آسکتے ہیں۔

جوکر سے قبل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی آر ریٹڈ فلم ڈیڈپول 2 (2018 ) تھی جس نے 78 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ کمائے تھے جبکہ اس کے بعد ڈیڈپول تھی جس نے 78 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کمائے۔

Related Posts