اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ “کورونا کی وباء سے بچاؤ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے پلانٹ میں بڑی مقدار میں کنسائینو ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کی جا رہی ہے۔
The first batch of bulk cansino vaccine being processed at the national Institute of health plant set up for this purpose last month. Specially trained team working on it. Will inshallah be available for use by end of May after going thru rigorous quality control checks pic.twitter.com/kSC7tQAdrz
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 7, 2021
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پلانٹ گذشتہ ماہ اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا، خصوصی تربیت یافتہ ٹیم اس وقت منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے بتایا کہ سخت کوالٹی کنٹرول چیک کے ذریعے قومی انسٹیٹیوف آف ہیلتھ پلانٹ میں تیار کی گئی کنسائنو ویکسین مئی کے آخر تک دستیاب ہو گی۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2 کروڑ خوراکوں کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدود خوراکیں تیار کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان