محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا

کراچی:کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نیاحکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس اوپیز کے تحت محکمہ داخلہ نے 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے۔

 تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16مئی مکمل طور پر بند رہیں گی،تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورینٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار وں پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

ریسٹورینٹس صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا 140 زندگیاں نگل گیا، مزید 4298شہری وباء کا شکار

Related Posts