کیا میں دہشتگرد ہوں جو میرا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ہے، شہبازشریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے شہباز شریف کی بیرونِ ملک روانگی روکنے کے خلاف درخواست واپس لے لی
حکومت نے شہباز شریف کی بیرونِ ملک روانگی روکنے کے خلاف درخواست واپس لے لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی شہری ہوں اور علاج کے لیے بیرون ملک جانا میرا حق ہے۔ کیا میں دہشتگردوں ہوں جو میرا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری ہوں اور علاج کے لیے بیرون ملک جانا میرا حق ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کینسر کا مریض رہا ہوں، مجھے سال میں دو مرتبہ چیک اپ کروانا پڑتا ہے، مجھے جلاوطنی میں یہ مرض لاحق ہوا تھا، مجھے امریکی ڈاکٹروں نے کہا کہ لندن میں اس کا علاج کروایا جائے، اور میں گذشتہ 15 سال سے علاج کروا رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جیل میں عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں نئے اور پیچیدہ مسائل تشخیص ہوئے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں علاج میں کتنا وقت لگے گا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں پہلے بھی دو بار باہر جا کر خود واپس آیا۔

عدالت نے کہا کہ آپ کے ریکارڈ سے ثابت ہے کہ آپ واپس آئے، اب یہ بتائیں کہ واپس کب تک آئیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا میں تین بار وزیراعلیٰ پنجاب رہا، اب قائد حزب اختلاف ہوں، مجھے جب ڈاکٹر واپسی کی اجازت دیں گے میں فوری واپس آ جاؤں گا۔

Related Posts