سندھ حکومت کا صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کینجھر جھیل، مکلی، گورکھ ہل اسٹیشن، موہن جو دڑو سمیت صوبے کے تمام سیاحتی مقامات 8 مئی سے 15 مئی تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بھی کورونا وباء کے پیش نظر 8مئی سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے فیصلے کے تحت صوبہ پنجاب میں 8 مئی سے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے اور فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جن پر پولیس اور رینجرز کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عوام عیدالفطر سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف سیکرٹری پنجاب، دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام کو ہدایت کی کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، وبا پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنا ہونگی۔تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور اور آگاہی کو بڑھایا جائے گا۔ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پارکس اور سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔تاکہ کورونا مریضوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے خدشات، پنجاب حکومت کا صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Related Posts