اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب9کروڑ9لاکھ کااضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںپانچ روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوںکے شیئرز کی پرکشش قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس کے اضافے سے44563.59پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

65.22فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 35ارب9کروڑ9لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.10فی صدکم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک ماہ بعد کرونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 44620.41پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب 44600کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس کے اضافے سے44563.59پوائنٹس سطح پربند ہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس233.07پوائنٹس کی کمی سے18260.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس136.48پوائنٹس کی کمی سے 30072.12پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طورپر371کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 242کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور19میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت76کھرب97ارب56کروڑ74لاکھ روپے سے بڑھ کر 77کھرب32ارب65کروڑ83لاکھ روپے ہوگئی۔

گزشتہ رو نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ69.97روپے کے اضافے سے9525 روپے اور وائتھ پاک 34.65روپے کے اضافے سے 1055.90روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان115 روپے کی کمی سے5610روپے اور پاک ٹوبیکو89.99روپے کی کمی سے1300روپے ہوگئی۔

Related Posts