مسلم لیگ ن کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد دی
مسلم لیگ ن کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد دی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مسلم ليگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنے والوں ميں ميئر راولپنڈی سردار نسيم خان، ایم این اے ملک سہيل کمڑيال، سابق اراکين اسمبلی حاجی پرويز، راحت قدوسی، ملک افتخار، ضيااللہ شاہ، راجہ ارشد، جاويد مغل، سردار خرم، گوھر نسيم، فيصل قيوم اور قيص ملک شامل تھے۔

مسلم ليگی وفد نے شہباز شريف کو انکی رہائی پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے شہباز شريف اور انکے خاندان کو قيد و بند کی صوبتيں برداشت کرنے پر خراج تحسين پيش کيا۔

اس موقع پر شہباز شريف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شريف کی قيادت ميں ہم نے پاکستان کی تعمير و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے ليے دن رات کام کيا۔

انہوں نے مسلم ليگی رہنماؤں کو ہدايت کی کہ وہ کرونا کی آگاہی مہم اور حفاظتی تدابير کے ليئے دن رات جنگی بنيادوں پر اپنے اپنے حلقوں ميں کام کريں۔

اس موقع پر وفد نے شہباز شريف کو کہا کہ ڈينگی جيسی موزی  بيماری کے خاتمے کے ليئے آپکی دن رات کی کاوشوں کو پنجاب کے عوام اب بھی ياد کرتے ہيں اور کورونا کی وبا ميں اضافہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ناموس رسالتﷺ سب سے بڑھ کر ہے، قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

Related Posts