ناموس رسالتﷺ سب سے بڑھ کر ہے، قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناموس رسالتﷺ سب سے بڑھ کر ہے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم
ناموس رسالتﷺ سب سے بڑھ کر ہے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ تمام مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے، ناموس رسالت ﷺ کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد سے متعلق کابینہ ارکان نے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے موقع پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد کا سخت جواب دیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم کسی کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتے، ناموس رسالت ﷺ ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔

وزیراعظم نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزراء معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں، حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض کیا، ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کی 3 چھٹیاں دینی چاہئیں، 6 تعطیلات سے برآمدات کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم  عمران خان نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Related Posts