پائما کا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں31مئی تک توسیع کامطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Exporters face slew of difficulties due to Cotton, Yarn shortages, skyrocketing prices

کراچی: پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن نے عید کی چھٹیوں کے باعث سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31مئی تک توسیع کامطالبہ کردیا۔

پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین و نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنیف لاکھانی، پائما کے وائس چیئرمین و کنوینر ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی فرحان اشرفی نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوسے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں31مئی2021 تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ ملک کے بہتر ترین معاشی مفاد میں عیدالفطر کی اعلان کی گئی طویل تعطیلات کو کم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:گورنر سندھ کا بن قاسم پاور اسٹیشن منصوبے کا دورہ، پیشرفت کا جائزہ لیا

منگل کو جاری ایک بیان میں حنیف لاکھانی اور فرحان اشرفی نے چیئرمین ایف بی آر کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہاکہ عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی کی تاریخ عید کی چھٹیوں میں آرہی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکیں گے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں کم ازکم 31مئی 2021 تک توسیع کی جائے تاکہ تاجر برادری بغیر کسی دشواری کے اپنے ریٹرن بروقت جمع کرواسکیں۔

پائما کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر طویل تعطیلات کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کورونا  نے پہلے ہی تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کوماند کردیا ہے جس کی وجہ سے تاجروصنعتکار برادری کو شدید کاورباری و مالی بحرانوں کا سامنا ہے ان حالات میں 9دنوں کی چھٹیاں کسی صورت میں معیشت کے حق میں نہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات کو کم کرکے تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور تاجروں کو کورونا وبا سے ہونے والے کاروباری نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد کریں۔

Related Posts