ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز کو لاک کیا جائے، شنیرا اکرم کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز کو لاک کیا جائے گا، شنیرا اکرم کا مطالبہ
ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز کو لاک کیا جائے گا، شنیرا اکرم کا مطالبہ

کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نامور فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کْھلے مین ہولز کے ڈھکن کو لاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شنیرا نے ٹوئٹر پر ایک نجی ادارے کی خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ نیو کراچی کے علاقے میں 12 سال کا بچہ سیوریج کے مین ہول میں گِر کر جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’میں نے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ تمام مین ہولز کو ڈھک دیا جائے‘۔

شنیرا کا ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز کو لاک کرنے کا مطالبہ

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ’میری توجہ دلانے پر انتظامیہ نے ایسا ہی کیا اور تمام مین ہولز ڈھک دیئے لیکن کچھ عرصے کے بعد اْن مین ہولز کے ڈھکن چوری ہوگئے‘۔

اْنہوں نے مطالبہ کیا کہ ’ہمیں تمام مین ہولز کو ڈھک کر اْنہیں لاک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کئی افراد اس کی وجہ سے زخمی اور جاں بحق ہوچکے ہیں‘۔شنیرا نے مزید کہا کہ ’ہمیں اس مسئلے کے حل کیلئے مناسب طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

Related Posts