اسلام آباد: مجسٹریٹ رورل چوہدری محسن جاوید نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ہوٹلز، اسنوکر کلبز اور گروسری شاپس کو سیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ہیں ان میں گلبرگ گرینز، بحریہ ٹاؤن، پی ڈبلیو ڈی، پاکستان ٹاؤن اور سواں گارڈن شامل ہیں۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں ہوٹلز، اسنوکر کلبز کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ گلبرگ گرینز میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
چوہدری جاوید محسن نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی میں موبائل مارکیٹ کو بھی سیل کردیا ہے جبکہ پاکستان ٹاؤن میں 4 کیفے سیل اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سیکٹر او نائن میں سیف وے کیش اینڈ کیری سیل کردیا گیا ہے جبکہ زون فائیو میں درجنوں سبزی و پھل فروشوں اور اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
مجسٹریٹ رورل چوہدری محسن جاوید کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے 40 سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ماسک کا استعمال نہ کرنے والے 200 سے زائد شہریوں کو وارننگ جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا صارفین کے لیے دلچسپ فیچر جلد متعارف کرانے کا فیصلہ