نادرا کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ صرف 2خوراکیں لینے والوں کو ملیں گے۔ذرائع کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 7 lives in pakistan

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ صرف 2 خوراکیں لینے والوں کو جاری کرسکے گا۔

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نادرا کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے نظام میں ایک نقص موجود ہے جس کے تحت صرف 2 خوراکیں لینے والے افراد ہی کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

ذرائع کے دعوے کے مطابق سسٹم میں ایسے افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں جو ویکسین کی محض ایک خوراک لے چکے ہوں، اس لیے 1 خوراک لینے والے افراد کو دشواری کا سامنا ہے۔

رواں برس فروری کے دوران پاکستان نے کورونا ویکسینیشن کی مہم شروع کی جس میں سائنو فارم ویکسین کی 2 خوراکیں لازمی قرار دے دی گئیں تاہم بعد ازاں کین سائنو بائیو ویکسین منظرِ عام پر آگئی جس کی صرف 1 خوراک کافی ہوتی ہے۔

نجی شعبے میں روسی کورونا ویکسین اسپتنک 5 بھی استعمال کی جارہی ہے اور کین سائنو بائیو کی طرح اسپتنک 5 کی بھی صرف 1 خوراک لگائی جاتی ہے تاہم سنگل ڈوز ویکسین لگوانے والے افراد بیرونِ ملک سفر کیلئے پریشان ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ جب سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا سسٹم تشکیل دیا گیا تو 2 خوراکیں لگائی جارہی تھیں۔ حکومت نے 2 خوراکیں لازمی قرار دیں جس کے تحت سرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں۔ ہمارا نظام حکومتی ویکسینیشن پروگرام سے ہم آہنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا پر 5 لاکھ جرمانہ عائد

Related Posts