کورونا وباء کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ریلوے انتظامیہ نے بکنگ 50فیصد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار
عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار

کراچی: ڈویژنل کمرشل افسر(ڈی سی او) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن ناصر نذیر نے کہا ہے کہ 5 مئی سے ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ ہم ایس او پیز پر عمل کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاہم عوام کو چاہیے کہ وہ بھی ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

ڈی سی او نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اور کورونا وباء کے باعث آج شام بھی کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی31آپ 32ڈاؤن جناح ایکسپریس کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

15اپ 16ڈاؤن کراچی ایکسپریس اور 33آپ 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کو بھی وقت معطل کردیا گیا ہے، جب کے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی 5اپ 6ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس کو بھی وقت معطل کیا گیا ہے۔

ڈی سی او ریلوے ناصر نذیر نے بتایا کہ یہ معطلی صرف آج کے دن کے لیئے ہے۔ان 4 گاڑیوں میں کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔نوٹ آج سر سید ایکسپریس رات 10 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی اور براستہ فیصل آباد۔ لاہور ہو کر راولپنڈی جائیگی۔

جس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ڈی سی او نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ کل تک شاید مذید ٹرینوں کو منسوخ کر کے ان کے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں کھپایا جائے گا۔

تاہم 4 مئی سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور 5 مئی سے ریلوے ٹرینوں میں بکنگ ہو چکی ہے جس سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ 5 مئی سے ٹرینوں کی منسوخی کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔

Related Posts