آسکر ایوارڈ جیتنے والی 89 سالہ اداکارہ اولمپیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسکر ایوارڈ جیتنے والی 89 سالہ اداکارہ اولمپیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
آسکر ایوارڈ جیتنے والی 89 سالہ اداکارہ اولمپیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

آسکر ایوارڈ جیتنے والی 89 سالہ معروف اور سینئر ہالی ووڈ اداکارہ اولمپیا ڈکاکس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں جنہیں مون اسٹرک نامی فلم میں ماں کا کردار نبھانے پر تعریف و توصیف سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اولمپیا ڈکاکس نے رومانوی و مزاحیہ فلم مون اسٹرک میں کام کرکے مداحوں کے دل جیت کر آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا جن کی وفات کی تصدیق ان کے بھائی اپالو نے سوشل میڈیا پر ارسال کیے گئے پیغام میں کی۔

اپنے پیغام میں اپالو نے کہا کہ میری پیاری بہن اولمپیا ڈکاکس آج صبح کے وقت امریکی شہر نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں جو گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھیں جو اَب اپنے آنجہانی شوہر لوئس کے ہمراہ ہوں گی۔

سن 1987ء میں ریلیز کی گئی فلم مون اسٹرک میں اداکارہ اولمپیا ڈکاکس نے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا جو مشہور و معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ چیریلین کی ماں بنی تھیں جنہیں چِر کہا جاتا ہے۔

گلوکارہ چِر نے فلم مون اسٹرک میں ایک نوجوان بیوہ کا کردار ادا کیا۔ سن 1991ء میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ اولمپیا نے کہا کہ لوگ مجھے میری فلموں میں ادا کیے گئے ڈائیلاگز کی مناسبت سے یاد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار بکرم جیت کورونا کے باعث انتقال کرگئے

Related Posts