کراچی: پاکستان کی ممتاز فلیٹ مینجمنٹ کمپنی، فالکن آئی نے خیبر پختونخوا پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ضلع صوابی کی 30پولیس پٹرولنگ موبائلز میں ٹریکنگ ڈیوائسز مفت لگائے گا تاکہ قانون نافذ کرنے والی فیلڈ فورس کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔
اس حوالے سے حال ہی میں ایک تقریب صوابی پولیس لائن میں منعقد ہوئی جس کی صدارت انسپکٹر جنرل ، خیبر پختونخوا پولیس نے کی۔
اِس کے علاوہ فالکن آئی کے ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز سولوشنز، نوید اعجاز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کی خاص بات ’’نئی ٹیکنالوجیز اور اظہار کی شمولیت سے کے پی کے پولیس کو کس طرح فائدہ پہنچے گا‘‘ کے عنوان سے ایک پریزینٹیشن تھی۔
یہ ٹریکنگ ڈیوائسز،فالکن آئی کی جانب سے سماجی ذمہ داری کے اقدام کے تحت لگائی جارہی ہیں تاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔ ان ڈیوائسز سے پولیس کو اپنے پٹرولنگ وہیکلز کی حرکت کو ٹریک کرنے اور موبائل وینز کا ریسپانس ٹائم بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر فالکن آئی کے ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائز سولوشنز، نوید اعجاز نے کہا:’’کے پی کے پولیس کو ٹریکنگ ڈیوائسز کی فراہمی کا یہ اقدام صوبائی حکومت کو ریپڈ ریسپانس فورس متعارف کرنے میں مدد فراہم کرے گا تاکہ معاشرے کے غیر محفوظ علاقوں کا تحفظ بہتر بنا یا جا سکے۔
ان ٹریکنگ ڈیوائسز میں ضرورت کے مطابق تیار کر دہ جیو فینسنگ فیچر موجود ہے جو پولیس کو اپنی وہیکلز کی حرکت کو مانیٹر کرنے کے قابل بنائے گا اور یہ بات یقینی بنائے گاکہ وہ درست علاقے میں تعینات ہیں۔ یہ اقدام صوابی میں مستعدی کے ساتھ قانون کے نفاذ کے قابل بنائے گا۔‘‘
فالکن آئی کی یہ تکنیکی مداخلت کے پی کے پولیس کواپنی پٹرولنگ وہیکلز کے زیادہ عمدہ استعمال کے قابل بنانے میں طویل عرصہ تک کام آئے گی اور اسی کے ساتھ پولیس موبائلز کی آپریشنل ڈپلائمنٹ میں زیادہ شفافیت کے ذریعے ایندھن اور دیگر وسائل کے استعمال میں بچت بھی فراہم کرے گی۔
جدید آلات اور اپ گریڈیڈ سسٹمز زیادہ مستعد نگہبانی اور ادارتی منیجمنٹ کے ساتھ پولیس کے عملے اور شہریوں کو زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔