ایک ساتھی کی برطرفی پر پنجاب بھرکے پٹواروں کااحتجاج، قلم چھوڑہڑتال کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Patwaris across Punjab protest against removal of a colleague

راولپنڈی :ایک پٹواری کی بر طرفی کے خلاف راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے پٹواریوں کا احتجاجی دھرنا جاری، اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹانے تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

آج راولپنڈی  تحصیل آفس میں انجمن پٹواریان کی زیر قیادت قلم چھوڑ ہڑ تال کی جارہی ہے جبکہ مظاہرین کاکہنا ہے کہ جب تک اے سی راولپنڈی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا اس وقت تک تمام پٹواری قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے۔

اس سلسلے میں پٹواری بابر کی با عزت بحا لی کا مطا لبہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پٹواری با بر کوبغیر کسی نوٹس کے بر طرف کیا گیا ہےاور برطرف کر نے کیلئے کو ئی قا نو نی طریقہ کار عمل میں نہیں لایا گیا ۔لاقہ کی مالیت کا تخمینہ لگانا تحصیل دار کی ذمہ داری ہو تی ہے ،تمام پٹواری اپنی مدد اپ کے تحت بلڈنگ کا کرایہ ادا کر تے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کا بااثر پٹواری عوام کیلئے وبالِ جان بن گیا، روزانہ لاکھوں کی کرپشن جاری

احتجاجی مظاہرے میں انجمن کے صدر شبیر بھٹی اور دیگرپٹواریوں کا کہنا تھا کہ پٹواری بابر کے ساتھ سرا سر زیادتی ہوئی ہے ،بر طرفی غیر قا نو نی ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔

ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ با بر محمود کو فوری طور پر با عزت طریقے سے بحال کیا جا ئے اور اسسٹنٹ کمشنرراولپنڈی کو فوراً اپنے عہدے سے ہٹایا جائے ورنہ اس احتجاج کا دائرہ تمال اضلاع تک وسیع کر دیا جائے گا اور تمام اضلاع میں سب پٹواری قلم چھوڑ ہڑتال کا حصہ بنیں گے۔

Related Posts