پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ، فیصلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد :پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ،حکومت اوگرا کی سفارش پر آج فیصلہ کریگی۔

وزارت خزانہ کوآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے موصول کردہ سمری میں پیٹرول ایک سے 15 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر نے 15 اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا تاہم آج ایک بار پھر پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے جس میں قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو37ارب سے زائد کا نقصان

واضح رہے کہ ماہ فروری میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت بھی اضافہ کردیا تھا۔

اوگرانے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھاجس میں ایل پی جی کی فی ٹن پیداواری قیمت 95283 روپے فی ٹن مقرر کردی گئی تھی جس کے بعدفروری 2021 کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 158 روپے جبکہ گھریلو سلنڈرکی قیمت 122 روپے بڑھ کر1863 روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت 471 روپے بڑ ھ کر 7168 روپے ہوگئی تھی۔

Related Posts