ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کا ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

muskan

کراچی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل سے متعلق مقدمے میں نامزد ملزم عبدالرحمن کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جمعرات کوعدالت میں ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم عبدالرحمن کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:قاتل عامرمسکان سمیت چاروں ٹک ٹاکرز سےرابطےمیں تھا،آخری لوکیشن منظر آباد کالونی کی ہے،تلاش جاری

کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون سمیت چار ٹک ٹاکرز کے قتل میں ملوث ٹک ٹاکر عبدالرحمن کا ایک ویڈیو پر جھگڑا ہوا جس پر رحمن نے فائرنگ کرکے چاروں کو ماردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ 2 فروری کو گارڈن میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 18 فروری کو انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے میں ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سویرا پاک کالونی کے قریب کی رہائشی ہے۔واردات سے قبل سویرا کی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمان کو بلایا تھا۔

Related Posts