آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور افغان صدر کی خفیہ ملاقاتیں ہوئیں۔کامران خان کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور افغان صدر کی خفیہ ملاقاتیں ہوئیں۔کامران خان کا دعویٰ
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور افغان صدر کی خفیہ ملاقاتیں ہوئیں۔کامران خان کا دعویٰ

معروف صحافی اور نیوز اینکر کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان صدر اشرف غنی کے مابین خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ شب کامران خان نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف غنی پاکستان کے خفیہ دورے کرتے رہے ہیں اور کئی ماہ قبل افغان صدر اشرف غنی چکلالہ ائیر بیس آگئے تاہم اپنے جہاز سے نیچے نہیں اترے۔

پیغام میں کامران خان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور افغان صدر اشرف غنی کے مابین جہاز میں ہی طویل ملاقات ہوئی جسے افغان صدر کی خواہش پر عوام سے خفیہ رکھا گیا۔ افغانستان کے صدر اور پاکستانی آرمی چیف میں کئی خفیہ ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان ہمیشہ افغانستان میں افغانوں کو قابل قبول امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے گزشتہ روز بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

Related Posts