پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاروں کو27ارب84کروڑسے زائد کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاروں کو27ارب84کروڑسے زائد کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاروں کو27ارب84کروڑسے زائد کا نقصان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی مندی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید233.75پوائنٹس کی کمی سے 45059.12پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

57.10فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو27ارب84کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 16.64فی صدکم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے کرونا وائرس کے پھیلاوٗ کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے بعد مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45024پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیا۔

تاہم 45ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب معمولی خریداری شروع ہوئی جس کی وجہ سے مزکورہ حد برقرار رہی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 233.75پوائنٹس کی کمی سے 45059.12پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس115.86پوائنٹس کی کمی سے18464.43پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس149.81پوائنٹس کی کمی سے 30485.45پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طورپر394کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 156کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 225میں کمی اور13میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب77ارب6کروڑ48لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب49ارب22کروڑ روپے ہوگئی۔

Related Posts