شاہ رخ خان کو فلم چک دے انڈیا میں ایک اورسپراسٹارکے انکار پر کام ملا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Did you know SRK was never the first choice for ‘Chak De! India’?

بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ سمجھے جانیوالے شاہ رخ خان کو فلم چک دے انڈیا میں ایک اور بھارتی سپر اسٹار کے انکار کے بعد کام ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا میں کوچ کے رول کے لیے پہلے سلمان خان سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن سلمان نے فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن جب فلم سلطان کی پروموشن کے دوران کسی نے ان سے پوچھا کہ انھوں نے ’چک دے انڈیا‘ کیوں ٹھکرائی تھی تو سلمان نے مذاق میں کہا تھا کہ انھوں نے یہ فلم اس لیے نہیں کی تھی تاکہ شاہ رخ کو بھی کوئی اچھی فلم مل جائے گی۔

لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ جب انھیں چک دے کی پیشکش ہوئی اس وقت ان کی امیج بالکل مختلف تھی وہ پارٹنر جیسی کمرشل فلمیں کر رہے تھے اور یہ سنجیدہ فلم تھی جس میں ’مجھے وگ پہن کر انڈیا کو میڈل جتوانا تھا۔‘

مزید پڑھیں:بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ عید الفطر پر ریلیز ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے طرز کی فلم نہیں تھی۔ بعد میں اس فلم کو نہ صرف کئی ایوارڈز بلکہ ناقدین کی ستائش بھی ملی۔ شاید یہی وجہ تھی کہ سلمان خان نے کچھ سال بعد فلم سلطان کی جس میں وہ انڈیا کے لیے میڈل جیت کر لائے۔

Related Posts