سپریم کورٹ بشیر میمن کے انکشافات کانوٹس لے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات کے بعد حکومت پر برہم، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم، عدلیہ سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں کبھی وزیراعظم آفس کے اندرایسے گھناؤنے جرائم کاارتکاب نہیں ہوا، اداروں کےسربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف،مریم نواز کیخلاف یہ مقدمہ کرو، اداروں کے سربراہوں کو کہا جارہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ کرو،سیاسی انجینئرنگ کے لیے ادارے استعمال کیےجارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن یرکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے،اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہرمحاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےآفس میں سپریم کورٹ کےموجودہ جج کےخلاف سازش کی گئی،عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں۔

مزید پڑھیں:بشیر میمن کا حکومت پر ن لیگ کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات کیلئے دباؤ ڈالنے کاانکشاف

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیاہوتےہیں،کہاجاتا ہے ابھی تم گرفتار کرلو،مقدمہ کیابناناہے وہ بعد میں دیکھیں گے، 2014میں دھرنےشروع ہوئے تب سےجانتے ہیں کیاسازش ہورہی ہے،آج جو کچھ ہورہا ہے وہ بھی اسی سازش کی کڑی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سازش کی گئی،مسلم لیگ ن اس معاملےکو نہیں جانے دے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کیا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

Related Posts