بھارت میں مزید 3 لاکھ 62 ہزار 787 افراد کورونا سے متاثر، 3285 مریض دم توڑ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3285 people died in india due to coronavirus

نئی دلی: بھارت میں وائرس کی تباہ کاریاں جاری، مزید 3 لاکھ 62 ہزار 787 افراد وائرس سے متاثر جبکہ 3285 مریض دم توڑ گئے، آکسیجن کی فراہمی کا مسئلہ مزید خراب ہوگیا، حکومت کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ79لاکھ 88ہزار637 ہوگئی جبکہ بحالی کی شرح کم ہوکر 82اعشاریہ 54 فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ملک میں اب تک 2لاکھ 1ہزار165 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں،سے مہاراشٹر میں 66ہزار179، نئی دلی میں 15ہزار9 ، کرناٹک میں 14ہزار807 ،تامل ناڈو میں 13ہزار728 ، اترپردیش میں 11ہزار678 ، مغربی بنگال میں 11ہزار82 ، پنجاب میں 8ہزار630 ، آندھرا پردیش میں 7ہزار800 اور چھتیس گڑھ میں 7ہزار782 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں بھی کورونا بے قابو، ایک ہی دن میں ریکارڈ201 اموات

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ چند روز سے کورونا کے کیسز میں ہولناک اضافے ہوا ہے اور یومیہ 3 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ ملک میں طبی سہولیات بالخصوص آکسیجن کی قلت کی وجہ سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاہم حکومت کی جانب سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن صوبوں کے عدم تعاون کی وجہ سے معاملات سنبھالنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

Related Posts