ڈیل کا تاثر ختم، نیب نے آصف زرداری کیلئے ایک اور ریفرنس دائر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک کھاتوں کے ذریعہ 8اعشاریہ 3 بلین روپے کے لین دین سے متعلق نیاریفرنس دائر کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ایوان صدر کے ایک سابق ملازم مشتاق احمد کو احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس کے مطابق مشتاق احمد اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مابین 8اعشاریہ 3 روپے کا غیر قانونی لین دین ہوا۔ اس رقم کاکراچی کے ایک پوش علاقے میں پراپرٹی خریدنے کے لئے استعمال کیا گیا تھاجبکہ آصف زرداری ان پراپرٹیز کے مالک ہیں۔

مشتاق احمد 2009 سے 2013 تک ایوان صدرمیں ملازم رہے،انہیں سینیٹر رخسانہ بنگش کی درخواست پر اسٹینوٹائپسٹ کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل سے متعلق متعدد ریفرنسز کا سامنا ہے تاہم فی الحال وہ ان تمام معاملات میں ضمانت پر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن اور پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اداروں کے درمیان ڈیل کی صدائیں بھی سننے میں آرہی تھیں لیکن نیب کی جانب سے نیا ریفرنس دائر کرنے کے بعد یہ تاثر زائل ہوگیا ہے۔

Related Posts