عوام حکومت کو پانچ سال برداشت نہیں کر سکتے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام حکومت کو پانچ سال برداشت نہیں کرسکتے، مریم نواز
عوام حکومت کو پانچ سال برداشت نہیں کرسکتے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے لیے بہت بڑی لنعت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تو حکومت کو برداشت کرلیں گے لیکن عوام حکومت کو 5 سال برداشت نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی  رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی اور کو نہیں بلکہ خود کو این آر او دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے موجودہ ایم این ایز اور ایم پی ایز اگلا الیکشن پارٹی ٹکٹ سے نہیں لڑسکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت نے کشمیر پہلے ہی بھارت کی جھولی میں پھینک دیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس لعنت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر جائیں گے عوام کے ساتھ مل کر الیکشن مہم چلائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاوید لطیف کی سزا پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف اتنے محب وطن ہیں جتنے ہم سب ہیں، ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی جاوید لطیف کو انصاف ملے اتنا اچھا ہے۔رياست اپنے شہريوں کا تحفظ کرتی ہے، حق گوئی پر جعلی سزائيں نہيں دي جاتيں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کورونا کی موجودہ لہر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء نے بچوں کے امتحانات لینے کے فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں دوستی کی آڑ میں اغواء کے واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش شروع

Related Posts