راولپنڈی میں گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ڈرائیور اور کار بازیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ڈرائیور اور کار بازیاب
راولپنڈی میں گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ڈرائیور اور کار بازیاب

راولپنڈٰی: تھانہ کورال کی حدود سے پشاور کے لئے گاڑی بک کرانے کے بعد ڈرائیور کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کرکے گاڑی چھیننے والے گروہ کے سرغنہ جعلی ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے مغوی ڈرائیور اور گاڑی بھی بازیاب کرالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 اپریل 2021ء کو دن بارہ بجے کورال کے رہائشی محمد افتخار اپنی ویگنار گاڑی نمبر457 اے ایچ سی پر مزدوری کیلئے گھر سے فیض آباد کی جانب نکلا تھا ۔ تقریباً چار بجے پشاور جانے اور آنے کے لئے سواری ملی۔ سواری نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کیا اور اپنی فیملی کو پشاور سے بنی گالہ لانے کا جھانسہ دیکر گاڑی بک کرائی۔ کرایہ طے ہونے کے بعد پشاور کے لئے روانہ ہوگئے۔

پشاور کارخانہ اسٹاپ پر پہنچنے کے بعد ملزم جعلی ڈاکٹر  ڈرائیور کو ایک مکان میں لے گیا جہاں اسے کھانے پینے کی چیزیں دیں جس میں نشہ آور شے ملائی گئی تھی ۔ ڈرائیور کے بے ہوش ہو جانے پر ملزم گاڑی لے کر روپوش ہوگیا۔

دوسری طرف متاثرہ ڈرائیورافتخار کے بھائی رخسار احمد نے بھائی کے واپس نہ آنے پر تھانہ کورال پولیس کو واقعہ سے متعلق تحریری درخواست دی جس پر پولیس نے وقوعہ کے اگلے روز ہی 10 اپریل کو اغواء کی دفعہ 365 کے تحت مقدمہ نمبر 381/21 درج کرکے تفتیش شروع کی۔

گاڑی کے ٹریکر سے گاڑی کی لوکیشن جمرود کی طرف آئی۔ جس پر کورال پولیس نے وہاں کی پولیس کو الرٹ کر دیا۔ یوں کار لفٹر گاڑی سمیت جمرود میں پکڑا گیا۔ کورال پولیس نے موقع پر جاکر ملزم کی نشاندہی پر ڈرائیور افتخار کو بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کرالیا اور ملزم و گاڑی کو تھانہ کورال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار لفٹر گروہ کا سرغنہ مہران اکرم ولد چن اکرم پولیس تحویل میں ہے جس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید کی تعطیلات کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی عائد

Related Posts