50 فیصدملازمین کی پالیسی پرعمل نہ کرنیوالےپرائیوٹ دفاترسیل کردیں گے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50 فیصدملازمین کی پالیسی پرعمل نہ کرنیوالےپرائیوٹ دفاترسیل کردیں گے، وزیرِ اعلیٰ سندھ
50 فیصدملازمین کی پالیسی پرعمل نہ کرنیوالےپرائیوٹ دفاترسیل کردیں گے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز مکمل طور پر بند کر رہی ہے، 50 فیصد ملازمین کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے پرائیویٹ دفاتر سیل کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہے، عوام احتیاط کریں۔ تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کر رہے ہیں۔ صرف 20 فیصد ضروری عملے کو آنے کی اجازت ہوگی۔ 29اپریل سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ  سندھ میں کورونا کیسز دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔ ہم نے این سی او سی سے انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کیلئے کہا لیکن نہیں مانا گیا۔ ہمارے پاس کل 1872ایچ ڈی او بیڈز موجود ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔

ہسپتالوں کے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 296 بیڈز پر آکسیجن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ آج ہم نے ٹاسک فورس کی میٹنگ کی۔ وفاق سے 5 لاکھ 62 ہزار سائنو فارم کی ویکسین ملی ہے۔کین سائنو کی 11 ہزار خوراکیں ملیں، سائنو ویک کی 80 ہزار مل گئیں۔ کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا کیسز کے بارے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ساؤتھ میں کورونا کے مثبت  کیسز 12 فیصد ، سنٹرل 9 فیصد جبکہ ملیر میں 6 فیصد ہیں۔آج وفاق سے سائنو فارم کی 1 لاکھ خوراکیں مزید ملیں گی۔ ہم نے ویکسین منگوانے کی بہت کوشش کی ہے۔ چین اور روس کے علاوہ کہیں اور سے ویکسین دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔وزیرِ اعظم

Related Posts