انگریزی میں پیش کی گئی نومیڈ لینڈ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگریزی میں پیش کی گئی نومیڈ لینڈ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
انگریزی میں پیش کی گئی نومیڈ لینڈ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

لاس اینجلس: انگریزی زبان میں پیش کی گئی نو میڈ لینڈ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ امریکی فنکارہ فرانسس مکڈورمینڈ بہترین مرکزی اداکارہ کا اعزاز لے اڑیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اداکارہ فرانسس مکڈورمینڈ نے نومیڈ لینڈ میں ایک بیوہ کا کردار اداکیا ہے جو اپنی گاڑی کو ہی گھر بنا لیتی ہے اور مختلف چھوٹی موٹی نوکریاں کرکے گزر بسر کرتی ہے۔

چینی نژاد فنکارہ کلو ژاؤ نے نومیڈلینڈ میں ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دئیے جنہیں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں سب سے زیادہ سراہا گیا ہے۔ نومیڈ لینڈ کی کہانی 2017ء کی غیر فرضی کتاب پر مبنی ہے جسے جیسیکا بروڈر نے تحریر کیا تھا۔

بہترین فلم کے اعزاز کیلئے نامزد کی گئی دیگر فلموں میں ویتنام سے متعلق فلم ٹرائل آف شکاگو 7، 1930ء کی ڈراما فلم مانک، می ٹو بدلے پر مبنی کہانی پرامسنگ ینگ وومن اور مناری شامل ہیں۔

نامزد کی گئی دیگر فلموں میں شہری حقوق پر مبنی جوڈاز اینڈ دی بلیک میسیا، دی فادر اور ساؤنڈ آف میٹل نامی فلم شامل ہیں جو ایک بہرے ڈرمر کے گرد گھومتی ہے۔ برطانیہ کے انتھنی ہوپکنز نے بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

انتھنی ہوپکنز نے دی فادر میں ڈیمنیشیا نامی مرض سے لڑنے والے انسان کا کردار ادا کیا جبکہ توقع یہ کی جارہی تھی کہ ما رینیز بلیک باٹم کیلئے آنجہانی سیاہ فام اداکار چیڈوک بوسمین کو بہترین اداکار کا اعزاز دیا جائےگا، تاہم یہ نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل چینی نژاد کلو ژاؤ نے نومیڈ لینڈ نامی فلم کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا جو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون قرار دی گئی ہیں۔

مناری نامی فلم میں یون یو جنگ نے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا آسکر ایوارڈ گزشتہ روز اپنے نام کیا جبکہ فلم میں خاتون فنکارہ نے ایک بوڑھی عورت کا کردار ادا کرکے داد سمیٹی۔

مزید پڑھیں:  کلوژاؤ نے نومیڈ لینڈ کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Related Posts