خاتون نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مرکزی دروازے پر بچے کو جنم دے دیا، بچہ جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حاملہ خاتون نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال مرکزی دروازے پر بچے کو جنم دے دیا، بچہ جاں بحق
حاملہ خاتون نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال مرکزی دروازے پر بچے کو جنم دے دیا، بچہ جاں بحق

پشاور میں حاملہ خاتون نے خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ کے مرکزی دروزے پر بچے کو جنم دے دیا جو جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچہ جنم دینے کیلئے ہسپتال لائی جانے والی خاتون کو دروازے پر سیکیورٹی گارڈ نے کافی دیر تک روکے رکھا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پرہسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

حاملہ خاتون نے شدید اذیت سہی۔ 2 افراد نے خاتون پر چادر ڈال کر اسے ڈھانپا۔ بچہ جنم دینے کے واقعے پر سوشل میڈیا صارفین اور معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شدید تنقید کی، جس کے بعد ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا بیان سامنے آگیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کی مدد کرنے کی کوشش کی تاہم اسے اتنا وقت نہیں مل سکا اور بچہ راستے میں پیدا ہوگیا۔ ہنگامی پیدائش کی پرچی اور رجسٹریشن مریضہ کو لیبر روم میں داخل کرنے کے بعد کی جاتی ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق خاتون کو لیبر روم تک نہ پہنچایا جاسکا۔ اس پر اے این پی رہنما ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ کورونا وبائی صورتحال کے دوران کے پی کے میں صحت کے انصاف کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔ عوام کو بتایا جائے کہ کس ہسپتال میں کیا خدمات دی جاتی ہیں؟

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے کزن نوشیرواں برکی کے ہاتھوں شعبۂ صحت کو تباہ کردیا۔ ایم ٹی آئی کے ذریعے صوبہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، خطرناک راکٹ اور دستی بم برآمد

Related Posts