کراچی: شہروز سبزواری کو شہر کی سڑکوں پر شارٹس پہن کر جاگنگ کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید، اداکار کو بے حیاقراردیدیا گیا۔
اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے سڑک پر جاگنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اداکار شہروز سبزواری رمضان میں اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے جاگنگ کررہے ہیں۔