واشنگٹن:سیاہ فام امریکی اداکاروں اور معروف شخصیات نے جارج فلائیڈ قتل کیس میں سفید فام سابق پولیس اہلکار کو مجرم قرار دیے جانے پر فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما نے مشترکہ طور پر اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدر باراک اوباما کے اکاونٹ سے بیان جاری کیا۔
سابق امریکی صدر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جیوری نے صحیح کام کیا لیکن حقیقی انصاف کے لیے اور بھی بہت کچھ درکار ہے۔بارک اوباما نے کہا کہ مشل اور میری دعائیں فلائیڈ کے خاندان کے ساتھ ہیں اور ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جو ہر امریکی کو انصاف کی مکمل پیمائش کی ضمانت دینے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے جارج اور بہت سارے دوسرے لوگوں کو انکار کیا گیا۔معروف امریکی ٹیلیویژن میزبان شخصیت اوپر اونفری نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
دوسری جانب ونفری نیمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جارج فلائیڈ کی ایک یادگار تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس فیصلے کی بالکل توقع نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ میں فیصلے کو پڑھ کر خوشی کے آنسو روئی، اور میں اس موقع پر تمام گواہوں کی مشکور ہوں۔
ونفری نے ڈارنیلا فریزیئر کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس واقع کی ویڈیو بنائی تھی۔ونفری نے مزید لکھا کہ اس ٹیپ پر جو دنیا نے دیکھا، ہر دیکھنے والے اور تسلیم کرنے والے کی شکر گزار ہوں۔