آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل، دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ہمارا واحد مقصد پر امن، خودمختار، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے خیرمقدم کرتے ہیں، آرمی چیف

Related Posts