اسپیکرکو جوتامارنے کی دھمکی پرنوٹس ارسال، شاہد خاقان عباسی کا معافی مانگنے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکرکو جوتامارنے کی دھمکی پرنوٹس ارسال، شاہد خاقان عباسی کا معافی مانگنے سے انکار
اسپیکرکو جوتامارنے کی دھمکی پرنوٹس ارسال، شاہد خاقان عباسی کا معافی مانگنے سے انکار

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے کی دھمکی کے بعد شاہد خاقان عباسی کو نوٹس بھیج دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگی رہنما نے اسپیکر کے منصب کا مذاق اڑایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسد قیصر کو جوتا مارنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شاہد خاقان عباسی سے معذرت طلب کرتے ہوئے نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کو اسمبلی سیشن کے دوران دھمکی دینے پر بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی 7روز کے اندر اندر اسپیکر اسد قیصر سے معافی مانگیں، بصورتِ دیگر قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے معذرت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی معافی نہیں مانگوں گا بلکہ اسپیکر کو ایوان سے معافی مانگنی چاہئے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو کوئی پروا نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے شاہد خاقان عباسی کو بھجوایا گیا نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو بھجوایا گیا نوٹس بلا جواز ہے۔ اسپیکر  اسد قیصر نے پارلیمنٹ کی بے توقیری کی، اگر ایوان چلانا چاہتے ہیں تو غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی ساری حدیں پار کرگئے، اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی

Related Posts