کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، مزید بندشیں بڑھانا پڑیں گی، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث تشویش کا اظہار کیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے مزید فیصلے کرلیے ہیں جن کا اعلان جمعہ کے دن کیا جائے گا اور مزید بندشیں بڑھانا پڑیں گی۔

اسد عمر نے این سی او سی کے اجلاس کے بعد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد اور حیدرآباد میں 14 فیصد ہے، اسپتال جانے والے مریضوں کی تعداد 600 سے زائد ہوگئی ہے، ان مریضوں کے اسپتال پہنچنے کے بعد طبیعت خرابی کے باعث چند کو آکسیجن فراہم کرنا پڑتی ہے۔

سربراہ این سی او سی نے کہا کہ آکسیجن پر مریضوں کی تعداد 4500 سے بڑ گئی ہے، جون میں وبا کی پہلی لہر میں آکسیجن میں کورونا کے مریض 3400 سے زائد تھے یعنی اس بار 30 فیصد زائد مریض آکسیجن پر ہیں، جو تشویش کا باعث ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا رواں ہفتہ انتہائی خطرناک ہے، ملک میں کوروناوباء کے آغاز سے اب تک اس ہفتے ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، کئی شہر ایسے ہیں جہاں وینٹی لیٹرز کا استعمال 80 فیصد سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔

صورتحال بہت سنگین ہے، انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے اور قوم سے اپیل کرتاہوں کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، ہمارے پاس آخری موقع ہے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے، لیکن ہمارے پاس چند دنوں کی گنجائش ہے، اگر قوم سے زیادہ سنجیدگی اور تعاون نظر آیا، انتظامیہ نے کردار ادا کیا تو امید ہے کہ یہ اقدام نہ اٹھانا پڑے، ورنہ بڑے شہر بند کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔

سربراہ این سی او سی نے مزید کہا کہ آج این سی او سی میں مزید کچھ فیصلے کیے جنہیں صوبوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور ان فیصلوں کا اعلان جمعہ کے دن کیا جائے گا، ملک میں مزید بندشیں بڑھانا پڑیں گی کیونکہ جس طرح اس وقت وبا کا پھیلاؤ ہے۔

Related Posts