اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نوجوان فلمسازوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5 کروڑ تک قرض کی سہولت دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے وزارتِ اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018ء میں شروع کیا تھا، اس کا وہیں سے دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی وی نیوز کو ایچ ڈی کرنے کا منصوبہ 2019ء سے التواء کا شکار تھا جو یکم جون تک مکمل ہوجائے گا۔رواں برس پی ٹی وی اسپورٹس بھی ایچ ڈی کردیں گے۔
وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، #PTVNews کو HD کرنے کا منصوبہ جو 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے انشاللہ یکم جون سے #PTVNews مکمل HD پر چلاجائیگا، اسی سال #PTVSports بھی HDکریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2021
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ کراچی اور لاہور کے اسٹوڈیوز کو رینوویٹ کیا جائے گا۔ اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنائیں گے اور اشتہارات کا نظام پیپرلیس کیا جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فلم اور ڈرامے کا ارتقاء حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگی پر مبنی عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جارہا ہے۔ کامیاب جوان سے نوجوان ڈرامہ سازوں کو 5کروڑ تک قرض دیں گے۔
فلم اور ڈرامہ کا Revival پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2021
وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو وزیرِ اعظم ہاؤس پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دی جائے گی۔ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی ہوگی۔
انہوں نے وزارتِ اطلاعات کے نئے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کیلئے انشورنس لا رہے ہیں۔ پریس کلب کو سہولیات دینا بھی وزارتِ اطلاعات کی پالیسی ہوگی۔ ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ دیں گے۔
پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ، تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی۔ Digital Media کو مکمل سپورٹ دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2021
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ملک میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی وارننگ جاری کردی