ٹروتھ کمیشن بنا دیں، کشیدگی کے حقائق سامنے آجائیں گے، شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khaqan Abbasi Criticises govt for BPL issue

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیروں کو آگے پیچھے کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے، جو کچھ فیض آباد میں ہوا اس کے حقائق بڑے تلخ ہیں، ٹروتھ کمیشن بنا دیں،حقائق آپ کے سامنے آجائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی، لاہور میں جو ہوا اس کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے، حکومت بات چیت کررہی تھی، کیا وعدہ ہوئے سامنے نہیں آئے، حکومت نے کیا وعدے کیے،کیا دعوے ہوئے کچھ پتا نہیں ہے،جس کی ذمہ داری ہے وہ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، مذاکرت کرنے تھے تو کالعدم کیوں قرار دیا ،جمہوریت میں یہ عمل نہیں ہوتے۔

جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پھر بتایا جاتا ہے مذاکرات کررہے ہیں، وزیر اعظم میں ہمت تھی تو پارلیمنٹ میں تقریر کرتے، ایک دم قومی اسمبلی کی دو دن کی چھٹی کردی گئی ،کل پارلیمنٹ چل رہی تھی، یکایک قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دار الحکومت میں کنٹینر رکھے ہیں کس بات پر خوفزدہ ہیں ،وزیراعظم نے جو تقریر کی اس کا نہ سر ہے نہ پیرہے،وزیراعظم کا بیان قومی اسمبلی میں ہونا چاہیے تھا، مظاہرین کہہ رہے ہیں سفیر کو نکالنے کا وعدہ کیا گیا تھا ،یہ وعدہ کس نے کیا؟۔

مزید پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کے معاملے پر اپوزیشن کے عزائم ناکام رہے، عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی سوال کر رہاہے ،ملک میں انتشار کیوں ہے ،ٹروتھ کمیشن بنا دیں،حقائق آپ کے سامنے آجائیں گے، جو کچھ فیض آباد میں ہوا اس کے حقائق بڑے تلخ ہیں، حقائق عوام کے سامنے رکھیں، اس کا طریقہ ٹروتھ کمیشن ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیروں کو آگے پیچھے کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے ،جو وزیر ایک عہدے پر نالائق ہوتا ہے، دوسرے عہدے پر بھی نالائق ہی ہوگا، آج ہر شخص وزیر خزانہ بنا ہوا ہے، یہ حکومت نہیں سرکس ہے، چلتا رہے گا۔

Related Posts