پرامن ہڑتال کی اجازت، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Sindh talking to media in Karachi

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں مذہبی جماعتوں کی کال پر ہڑتال جاری ہے، پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کےخلاف نوری آباد پلانٹ کےغیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ریفرنس کی نقول تقسیم کی گئیں جبکہ عبدالغنی مجید ودیگر ملزمان نے ایک روزہ حاضری سےاستثناکی درخواست دائرکردی جس پر نیب پراسیکیوٹرنے استدعا کی کہ جو ملزمان پیش نہیں ہو رہے عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک 650 میگاواٹ بجلی وفاق سے لیتا ہے، کامیاب منصوبہ جوکراچی کوبجلی فراہم کررہاہےاس پرریفرنس بنایا گیا، نیب کی انکوائری کی وجہ سے ہمیں پیسے نہیں مل رہے ، پاورپلانٹ سے کراچی کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سندھ میں بھی کورونا پھیل رہا ہے،این سی او سی کی گزشتہ میٹنگ میں نے کراچی سے شرکت کی تھی، ٹرانسپورٹ بند کرنے کی میری تجویز نہیں مانی گئی تھی، ٹرانسپورٹ دو دن کے لئے بند کرتے تو بیماری کا پھیلاؤ روک جاتا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پہیہ جام ہڑتال، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند، سیکورٹی ہائی الرٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاہور واقعے کے ردعمل پر مفتی منیب نے آج پہیہ جام اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے، آپریشن کے حوالے سے صوبوں کواعتمادمیں نہیں لیاگیا،وفاقی حکومت صوبوں کواعتمادمیں لے، پانچ چھ دن پہلے معاملہ شروع ہواتو ہمیں تاخیر سے علم ہوا،اگر کوئی شخص اپنی مرضی سے دکان اور ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتا ہے تو اسے اجازت ہے،پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم رات سے ان کے لوگوں سے رابطہ میں ہیں، پرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہیں  روکیں گے لیکن اگر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی تو قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

Related Posts