وزیراعظم کا شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM expresses confidence on abilities of Finance Minister Shaukat Tarin

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں استحکام کیلئےشوکت ترین بہتر پلاننگ سے کام کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات کی اور ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں معاشی ماہرین ، مالیاتی ماہرین ، وفاقی وزیر حماد اظہر اور حکمران جماعت کے سوشل میڈیا ممبران بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں 35 سال سے زیادہ جانتے ہیں اور وہ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ نئے وزیر خزانہ معاشی امور میں مزید استحکام کیلئے بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:مگر بات ہے رسوائی کی

اس موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ اپنے معاشی تجربے کی بنیاد پر اقتصادی پریشانیوں کا واحد حل جی ڈی پی کی نمو کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ رضا باقر نے بہترین اصلاحی کام کیا ہے، ان کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related Posts