کراچی کے شہریوں کیلئے رمضان کا تحفہ، پھل 10 روپے کلو دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fruit available for Rs10 per kg in Karachi

کراچی: شہر قائد میں ماہ رمضان کے دوران شہریوں کو افطاری کیلئے سستے پھل کی فراہمی شروع کردی گئی، کراچی میں پھل 10 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

پاکستانی ارطغرل کے نام سے مشہور معروف یوٹیوبر مصطفیٰ حنیف نے مہنگائی کے مارے شہریوں کو ماہ صیام میں سستے پھلوں کی فراہمی کیلئے فروٹ کا کیمپ لگاکر 10 روپے فی کلو کے حساب سے پھل فراہم کرنا شروع کردیئے۔

مصطفی حنیف کی جانب سے جیل چورنگی کے قریب لگا ئے گئے فروٹ کیمپ پر شہریوں کا رش بڑھ گیا،لوگوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں مہنگائی ویسے ہی اپنے عروج پر تھی اور رمضان شروع ہوتے ہی اشیاء کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کی باہمت حیا فیصل نے کیب ڈرائیور بن کرخواتین کیلئے مثال قائم کردی

شہریوں کا کہنا ہے کہ مصطفی حنیف نے رمضان میں سستے پھل کی فراہمی کیلئے کیمپ لگاکر ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے اور یہاں کیک ،سیب اور خربورہ صرف 20 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے اور اگر دوسری طرف شہر میں فروخت ہونیوالے پھل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو 20 روپے میں ایک سیب بھی نہیں ملتا۔

یوٹربر مصطفیٰ حنیف کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ کیمپ شہریوں کی خدمت کیلئے لگایا ہے اور اس میں زکوٰۃ یا خیرات کا کوئی عنصر نہیں ہے بلکہ ہر شہری یہاں سے فروٹ لے سکتا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے مصطفیٰ حنیف کے اس اقدام کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

Related Posts