متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

دبئی: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر آج متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آسکتے ہیں، تاہم دونوں ممالک نے وزرائے خارجہ کی ملاقات سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر آج سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچ رہے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

 پاکستانی دفترِ خارجہ اور بھارت کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور ایس جے شنکر کے مابین یو اے ای میں کوئی ملاقات شیڈول کا حصہ نہیں ہے جبکہ پاکستانی وزیرِ خارجہ ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات پہنچے اور اماراتی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر آج ایک روزہ دورے پر ابوظہبی میں موجود ہوں گے جس پر میڈیا نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ دونوں ممالک میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں تاکہ دو طرفہ کشیدگی کم کی جاسکے۔

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ جے شنکر کا دورۂ متحدہ عرب امارات مکمل طور پر دو طرفہ ہے اور وہ صرف اماراتی قیادت سے ملاقات کیلئے یو اے ای جا رہے ہیں جہاں بھارت یو اے ای دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و معاشی امور اور کورونا وائرس پر گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

Related Posts