گرمیوں میں تربوز کا استعمال اور اس کے طبی فوائد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرمیوں میں تربوز کا استعمال اور اس کے طبی فوائد
گرمیوں میں تربوز کا استعمال اور اس کے طبی فوائد

کراچی: تربوز موسم گرما کا وہ خاص پھل ہے جس میں 92 فیصد تک پانی کی مقدار ہوتی ہے اور پانی ہر ذی روح کی صحت کے لیے بہت اہمیت کا حامل جزو ہے۔

موسم گرما میں آسانی سے دستیاب تربوز کے استعمال سے صحت پر ان گنت طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ گرمیوں میں تربوز کے استعمال سے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

رمضان کے مہینے اور خصوصی طور پر گرمیوں میں پانی کی کمی کا ہونا عام سے بات ہے تاہم تربوز کے وافر استعمال سے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ تربوز کا استعمال کینسر کے خلاف زبردست قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔

تربوز کی ٹھنڈی تاثیر اور اس میں موجود وٹامن بی جسم میں تھکاوٹ کے احساس کو کم کرتا ہے۔ تربوز میں موجود امائنو ایسڈز بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق تربوز غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس کے 100 گرام میں 30 کیلوریز، صفر فیصد فیٹ، 112 ملی گرام پوٹاشیم ، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 6 گرام شوگر، 11 فیصد وٹامن اے، 13 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے لازمی جز ہے۔

رمضان میں تربوز کا استعمال

ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے متعدد بیماریاں انسانی صحت پر حملہ آور ہو سکتی ہیں اس لیے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تربوز کا وافر مقدار میں استعمال فائدہ مند ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔

تربوز کا استعمال دل کے لیے بہترین

دنیا بھر میں موت کی سب سے زیادہ وجوہات میں دل کا عارضہ بھی پایا جاتا ہے، تربوز انسان کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور بلڈ پریشر سمیت کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

تربوز موسمی انفیکشن سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ

تربوز میں مختلف وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جانے کے سبب انفیکشنز کا بروقت خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔ تربوز کا استعمال دماغ کو بھی طاقت اور صحت بخشتا ہے۔ انسانی جسم میں انفیکشن کی روک تھام میں تربوز کا استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بینائی اور تربوز کا استعمال

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ تربوز میں پایا جانا والا لائیکو پین جز بینائی کی حفاظت کرتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی آنکھوں میں بینائی کمزور پڑنے لگتی ہے جبکہ تربوز کا استعمال مضبوط نظر کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے لئے 650 ارب ڈالر مختص کر دیئے

Related Posts