صدارتی انتخاب میں مداخلت، امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں،10 سفارتکار بے دخل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

RUSSIA WARNS UNITED STATES AGAINST SENDING MORE ARMS TO UKRAINE

واشنگٹن: امریکا میں صدراتی انتخابات کے دوران روسی مداخلت اور سائبرحملوں پرامریکی صدر نے روس پر پابندیوں کا ایگزیکٹیوآرڈرجاری کردیا،امریکا میں تعینات روس کے10 سفارتکاروں کوبھی بے دخل کردیا گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات کے دوران روس کی مداخلت کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پرپابندیوں کا ایگزیکٹیوآرڈرجاری کردیاہے ،امریکا میں تعینات روس کے10 سفارتکاروں کوملک بدر کرنے کے علاوہ امریکا نےروس کے32 افراد پربھی پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں:روس اور امریکا کے اختلافات میں شدت آگئی، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ

امریکا کے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی بینکوں کی جانب سےروسی بانڈزکی ٹریڈنگ پرپابندی ہوگی، امریکی بینک روس کےسینٹرل بینک،وزارت خزانہ سے بونڈنہیں خریدسکیں گے۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نےرواں ہفتےروسی صدر کوملاقات کی پیش کش کی تھی،امریکی پابندیوں سےملاقات کی راہ ہموار نہیں ہوسکتی،امریکی اقدامات کا ترکی بہ ترکی جواب دینا ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر ترکی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا اورترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائل خریداری کا خریداری کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts